English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا افتتاح

کراچی میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنک بس میں ابتدائی 7 روز تک خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ماحول فراہم کریں تاکہ وہ گھر سے باہر نکل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ، اورنج لائن اور الیکڑک  بسوں میں بھی خواتین کے لیے سیٹیں مختص ہیں۔ سندھ کے ہر شہر میں خواتین بس سروس لائیں گے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنک بسوں کی تعداد میں ڈیمانڈ کے تحت اضافہ کریں گے۔ پنک بس سروس میں کنڈکٹر خواتین ہیں۔ این آر ٹی سی کو کہا ہے کہ خواتین ڈرائیور اپائنٹمنٹ کریں۔ مہنگائی کے دور میں سستی بس سروس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں ای وی بسیں چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے