English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائٹ ہاوس کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

 واشنگٹن:وائٹ ہاوس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی عمل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ناقابل دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے