اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی۔

