ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بھارتی جیلوں سے رہائی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کرے، مشعال ملک

اسلام آباد:پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کویاسین ملک سمیت بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندحریت قائدین کی رہائی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرناچاہیے۔

مشعال حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پوری حریت قیادت پابند سلاسل ہے، قائد حریت علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی گئی، اشرف صحرائی کو جیل میں زہر دے کر شہید کیاگیا، آسیہ اندرابی اور شبیر شاہ جیل میں علیل ہیں اور یاسین ملک کو گزشتہ چار سال سے انھیں ڈیڈ سیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو وضو کیلئے کھولتا ہوا پانی دیا گیاجس کی وجہ سے ان کا دائیاں بازوں جل گیا ہے اوراب اس میں پیپ پڑ گئی ہے،  بھارت نے جس طرح مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کر دیا ہے اگر اس پر عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو جلد ہی مقبوضہ جموں وکشمیر ایک منی ہندوستان بن جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں