English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم بھارتی فلموں اور بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عدنان صدیقی

القمر

دبئی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بہترین ڈرامے بنانے میں کوئی پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

حال ہی میں عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر کئے جانے والے پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ میں شریک ہوئے۔

شو کے دوران کئی دلچسپ سیگمنٹس میں حصہ لیتے ہوئے اور سوالات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے عدنان صدیقی اور عماد وسیم ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے پروگرام  سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال ایسی ہے جیسے بھارتی فلموں کی ہے ہم بھارت کی فلموں کا  مقابلہ نہیں کرسکتے بلکل اس ہی طرح  بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بنا سکتا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں اور وہ ڈرامے دیکھتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے