English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات ، ناراض پارٹی اراکین کو منانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک بھر میں ورکرز کنونشز کے انعقاد بارے مشاورت ہوئی، دونوں رہنماں نے پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی، شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے مریم نواز کو جلد شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، شہباز شریف لیگی کارکنوں کو انتخابات کے حوالے سے بھی جلد پیغام جاری کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ تاریخ پر مسلم لیگ ن بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملاقات میں مہنگائی کی لہر بارے بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں عوام کو مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ماڈل ٹان میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے