English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلیے تحریری دعوت مانگ لی

leadership

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریری دعوت مانگ لی۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں اگر دعوت دینی ہے تو لکھ کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 11 بجے فون کرکے دعوت دی جائے۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہنے کوشش کررہی ہے لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ وہ نیوٹرل رہیں، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر بات کرے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے، ہم نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا یہ اپنی کرتوت سے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں فارنزک لیبارٹری موجود ہے، یہ کہتے ہیں کہ لیبارٹری نہیں، ہمارا صوبہ سب سے بہتر ہے، یہ ملک کے ہمددرد نہیں ہیں، ایوب خان کے دور تک کوئی قرضہ نہیں تھا، ان مداریوں نے قرضہ لیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ باز آجا، نوجوان تمہیں معاف نہیں کریں گے، اس وقت سارا پاکستان رو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے