ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، خدا غریق رحمت کرے،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے،وہ بہت بڑے انسان تھے، خدا غریق رحمت کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں