ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

19 زبانوں میں گانے والی ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں


بھارتی گلوکارہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، فوٹو: فائل

چینائی: بھارت میں 80 کی دہائی کی مقبول گلوکارہ وانی جےرام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے گھر کام کرنے والی ماسی نے صبح بار بار گھنٹی بجانے کے باوجود دروازی نہ کھولنے پر وانی جے رام کی بہن کو بلایا جن کے پاس گھر کی متبادل چابی بھی تھی۔

ڈپلی کیٹ چابی کی مدد سے دروازہ کھول کر اہل خانہ جب گھر میں داخل ہوئے تھے ماضی کی مقبول گلوکارہ فرش پر گری ہوئی تھیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

Indian

گلوکارہ وانی جے رام کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ گلوکارہ نے خودکشی کی یا وہ حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے 19 زبانوں میں گیت گانے والی گلوکارہ وانی جے رام نے 1971 میں کیریئر کا آغاز کیا اور تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے تقریباً 10 ہزار سے زائد گیت گائے تاہم کافی عرصے سے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں