ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی پر پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور میری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں