ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارگلہ ہلز پر سگریٹ پینے، آگ جلانے پردو ماہ کیلئے پابندی عائد

اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی  ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلئے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کا اطلاق پیر سے آئندہ دو ماہ کیلئے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں