ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹر مشتاق احمد نے حق دو گوادر تحریک کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حق دو گوادر تحریک کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔

سینیٹر مشتاق احمد  نے ایوان میں کہا کہ حق دو تحریک کا 42 مطالبات پر مبنی ایجنڈا ہے، تمام نکات ملکی آئین اور قانون کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ حق دو تحریک کے سربراہ اور صوبائی حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات اور معاہدہ ہوا، اس پر عمل کے بجائے حق دو تحریک کے رہنماؤں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حق دو گوادر تحریک کو عوام میں زبردست پذیرائی اور حمایت حاصل ہے۔

اس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ اگر حق دو گوادر تحریک کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اس سے بلوچستان میں بہت نقصان ہو سکتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حق دو گوادر تحریک کے حق میں گوادر کے تمام مکاتب فکر کے لوگ ہیں۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ریاست کاکام شہریوں کی تکالیف کا مدوا کرنا ہوتا ہے۔ گوادر میں ریاست شہریوں کے آنسو بہانے کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو میگا سٹی بنائیں لیکن اس کے مقامی شہریوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں