ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولڈ لباس پہننے سے انکار پر بالی ووڈ میں مجھے مغرور کہا گیا، روینہ ٹنڈن

ممبئی: بالی وو ڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ انہیں فلموں میں بولڈ لباس نہ پہننے پر مغرور سمجھا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلموں میں سوئمنگ سوٹ اور دیگر بولڈ لباس پہننے سے انکار پر مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ریپ کے مناظر ریکاڑد کرنے کے لیے فلمسازوں کے سامنے شرط رکھی تھی کہ ان کا لباس پھٹا ہوا نہیں ہوگا  پھر ہی وہ ایسا سین ریکارڈ کروائیں گی جس پر انہیں ’مغرور‘ کہا گیا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ان کی مشہور فلم ’ڈر‘ میں ایسے مناظر تھے جنہیں فلمانے میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی آن کیمرہ سوئمنگ سوٹ نہیں پہنا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ڈانس کے مختلف انداز سمیت کئی چیزوں  سے انکار کیا، روینہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی واحد اداکارہ تھیں جن کے ساتھ فلم کیلئے ریپ سین ریکارڈ تو کیا گیا مگر ان کا لباس مکمل تھا اور کپڑے پھٹے ہوئے بھی نہیں تھے۔

 

 

 

 

A post shared by Raveena Tandon (@officialraveenatandon)

تاہم ان شرائط کی وجہ سے روینہ کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی مرتبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سب نے ’مغرور‘ کہنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ جلد وہ ارباز خان کی  فلم پٹنہ شکلا اور ان کی ویب سیریز اریانک کی دوسری سیریز  میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں