ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کا غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی بات چیت جاری ہے، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ سے آئندہ ہفتے تک معاملات طے پا جائیں گے۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کوچ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ اپریل اور ایشیا کپ مئی میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کے بعد پاکستان افغانستان کی میزبانی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں