کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ دوران اداکارہ حرا مانی اور ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا۔
ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ہدایتکار کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا۔
1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
نبیل قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بارے میں مزید لکھا کہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا، نبیل نے بتایا کہ حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے خواتین کا لحاظ نہ کرتے ہوئے ان پر بھی ہاتھ اُٹھایا اور ہمارے موبائل، بٹوے سمیت قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے۔
1/2 we are sitting here in PIB police station, they attacked like anything honestly this never happened before in karachi, they were equipped with weapons, they stole mobiles wallet they do not care about ladies they raise their hands etc.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
ہدایتکار نبیل قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹیم کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کیلئے آخری حد تک کوشش کی اور خود زخمی ہوگئے وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حرامانی اور دیگر چائلڈ آرٹسٹ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔