ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار منیب بٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی سٹی کورٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ منیب بٹ نے میری ذات سے متعلق غلط بات کی۔ اداکار منیب بٹ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں