ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف مقدمے میں گواہی اور شواہد پیش نا کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے متعلق ندیم کیانی و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی۔ اداکارہ سنبل اقبال عدالت میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہورہی ہیں۔

عدالت نے اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔ ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔

اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔ ندیم کیانی و دیگر کیخلاف پاکستان الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں