ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ

Championship

لاہور: لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب کالج کے جمنازیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی،لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ میں سوات بورڈ نے 46پوائنٹس کے ساتھ پہلی، لاہور بورڈ نے 44پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے 24پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج عارف چوہدری تھے، انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں