ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتیں11ہزار سے تجاوز کرگئیں

death

استنبول/ دمشق: ترکیہ اور شام میں تیسرے وز بھی زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ہلاکتیں 11000 سے متجاوز ہوگئیں۔زلزلے کے بعد سے اب تک درجنوں آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد افراد اس تباہ کن زلزلے سے متاثر ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثر علاقے کہرامانمارس، غازیانتپ، سنلیورفا، دیار بکر، ادانا، ادیامن، مالاتیا، عثمانیہ، ہاتائے اور کیلیس ہیں، جب کہ شام میں الیپو ، ادلب ن حما اور لطاقیہ صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اب تک 8574 جب کہ شام میں 2530 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ، جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہیں، ملبے میں اب بھی سیکڑوں افراد دبے ہوئے ہیں، جن کی زندگی کی امید کی آس میں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

ترکیہ کے حکام کے مطابق 380,000 افراد نے سرکاری پناہ گاہوں یا ہوٹلوں میں عارضی رہائش اختیار کرلی ہے۔زلزلہ زدہ علاقوں میں ناصرف ترکیہ اور شام بلکہ پاکستان اور آذربائیجان سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں موجودہ ہیں، جو مقامی افراد کے شانہ بشانہ متاثرین کی مدد کررہی ہیں۔ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں صرف ہاتائے میں ہوئی ہیں جہاں منگل کی شام تک 1647 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور 1846 کو ملبیسے نکالا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں