ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی جانب سے چین کے ائیرشپ بارے امریکی پروپیگنڈا کی مذمت

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ نے چین کے غیر عسکری بغیر پائلٹ ائیرشپ کے حوالے سے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے  سے متعلق واشنگٹن کی مذمت کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے چینی بغیر پائلٹ کے ایک ائیر شپ کے امریکی فضائی حدود میں حادثاتی طور پر داخلے کے حوالے سے دی گئی وضاحت کافی اور قابل فہم ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین نے اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری سے کام کیا ہے لیکن واشنگٹن اور امریکی میڈیا کے جذباتی ردعمل کو پا گل پن ہی کہا جا سکتا ہے۔

زاخارووا نے کہا کہ امریکہ ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر اور اکثر ان کے بغیر ہی  ایسے ملکوں  کی تذلیل کرنے اور انہیں  شیطانی قرار دینے کا رویہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اس کی با لا دستی کو تسلیم نہیں کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں