ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور سنسنی خیز  فلم پٹھان نے 14 روز میں باکس آفس پر 850 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا۔

چودہویں دن کی کمائی کے بعد فلم ’پٹھان‘ رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے پانچویں سب سے زیادہ جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی۔

بھارتی فلمی نقاد ترن آدرش نے بتایا کہ تامل، تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کی دوسرے ہفتے میں کمائی 15.95 کروڑ رہی۔

واضح رہے کہ بھارت سے سب سے زیادہ کمانے والی فلم باہو بلی ہے جس نے 510.99 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم پٹھان سب سے زیادہ کمائی کے اعزاز کو اپنے نام کرلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں