ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

Speculations

راولپنڈی:  سوشل میڈ یا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر چلے گئے ہیں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈ یا پر آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں 5 فروری سے 10 فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں، کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں