لاہور:پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔
پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کااسٹار 24قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے،واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8کی افتتاحی تقریب 13فروری کو ملتان میں ہو گی۔
