کیپ ٹائون:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن 10فروری سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔
آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی،میگا ایونٹ میں 10ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی فائنلسٹ ٹیمیں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ بھی شامل ہوں گی، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔
ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی جبکہ دونوں گروپ کی پہلی 2ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، تمام ناک آئوٹ مقابلے سیمی فائنلز اور فائنل کیپ ٹائون میں کھیلے جائیں گے،میگا ایونٹ کا فائنل میچ 26فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔
