ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔اقوام متحدہ

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

استنبول:اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تباہ کن زلزلے کے باعث سڑکوں بلاک ہو گئیں یا پھر بری طرح ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

تباہ کن زلزلے کے تقریبا ایک ہفتہ بعد ریسکیو ٹیمیں اب بھی جنوب مشرقی ترکی کے قصبوں اور شہروں میں عمارتوں کے ملبے میں زندگی کے آثار تلاش کر رہی ہیں، اس کے باوجود کہ بچ جانے والوں کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں