ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار نے فلم میں ہندو مقدسات کی توہین پر معافی مانگ لی

 ممبئی: بھارتی اداکار شریاس تالپڑے نے اپنی فلم ’کمال، دھمال،مالامال‘ میں ہندوؤں کے بھگوان کے نام کی بے ادبی پر معافی مانگی ہے۔

اداکار کی 2012 کی فلم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے ایک کرسچن کا کردار ادا کیا تھا۔

وائرل فلمی سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شریاس تالپڑے ایک ویگن کو پاؤں سے روکتے ہیں اور ان کا پیر ہندوؤں کے مقدس نام ’اوم‘ پر جاتا ہے۔

ٹویٹر صارفین کلپ کو شیئر کرکے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شریاس نے ہندو مذہب کی توہین کی ہے اور اپنا پیر ’اوم‘ کے اسٹیکر پر رکھا ہے۔

شریاس تالپڑے نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ سارا سین بے خیالی میں ہوا ہے، ہمارا مذہبی مقدسات کی توہین کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس کی صفائی پیش نہیں کررہا، مجھے یہ دیکھنا چاہئے تھا اور اپنے ڈائریکٹر کو بتانا چاہئے تھا، آئندہ میں کسی کے جذبات مجروح نہیں کروں گا اور ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں