ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان فیشن برانڈ کے مہنگے کپڑے مداحوں کو پسند نہیں آئے

  کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فیشن برانڈ ’ایم‘ کو مہنگا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مداحوں نے ٹویٹوں کے ذریعے اداکارہ کو بتایا کہ وہ فنکارہ سے محبت رکھتے ہیں لیکن ان مہنگے کپڑے نہیں خریدیں گے۔

سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنا کپڑوں کا فیشن برانڈ متعارف کرایا ہے اور اس کا پہلا کلیکشن ان کی نانی ’رضیہ‘ کے نام پر ہے۔

فیشن برانڈ کا اعلان ہوتے ہی مداحوں نے ویب سائٹ پر جاکر چیک کیا تو انہیں کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ محسوس ہوئیں چناں چہ ٹویٹر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک خاتون نے لکھا ’ماہرہ ایک سادہ سفید کرتا 13 ہزار کا بیچ رہی ہے؟ اور یہ فروخت بھی ہوچکا ہے؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کس نے؟‘۔

ٹویٹر پر ایک دوسری خاتون نے تبصرہ لکھا کہ ماہرہ جان میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن یہ کپڑے مضحکہ خیز حد تک مہنگے ہیں، یہ مارکیٹ سے دو ہزار میں مل جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں