ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی انتخابات کل ہونگے

Balochistan

کوئٹہ: بلوچستان کے 2 اضلاع اور ایک تحصیل کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کل بدھ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق کل بدھ کو ضلع لسبیلہ، حب اور تحصیل حرمزئی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن ہوگا جبکہ برابری کی بنیاد پر خالی رہ جانے والی 56 یونین کونسلوں کی 119 نشستوں پر بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ بھی کل عمل میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب این اے 265 کوئٹہ ٹو کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے جمع شدہ 32 امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ 32 میں سے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک آزاد امیدوار ولی محمد کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 16 فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں