ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ

اسلام آباد:پاکستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں۔شام کیلئے امدادی وفد پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم پر مشتمل ہے جبکہ ٹیموں کے ہمراہ ریلیف سامان بھی دمشق روانہ کیا گیا۔ 

سامان میں 131 سردیوں کے فیملی خیمے اور 3 ہزار966 کلوگرام ادویات شامل ہیں تاہم ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔ شام کے لیے ٹیموں کو وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور معاون خصوصی حامد حمید نے رخصت کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں