English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی خان: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم سے وابستہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت غلام حسین اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں نے حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے