English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد


فوٹو انٹرنیٹ

  کراچی: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارک باد دی جس پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی اور نوبیاہتا جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: اروشی نے بھی نسیم شاہ کے ساتھ شیئر ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارک باد پیش کی۔ اس پر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

urvashi

واضح رہے کہ نسیم شاہ اپنی 20ویں سالگرہ منارہے ہیں، جس پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: اروشی کے ساتھ شیئر ہوئی ویڈیو پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی اداکارہ اور نسیم شاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ اروشی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نسیم شاہ کی وجہ سے ہی گئیں تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے