کراچی:حکومت کی جانب سے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔
منچلی عوام نے بھی حسب روایت میم گیم آن کیا اور اپنے غم اور دکھوں کا مداوا کرتی دکھائی دی، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرول ڈیزل پرائس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
کسی نے اپنی تنخواہ کا موازنہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کیا تو کسی نے پیٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا، ایک صارف نے گرل فرینڈ کی مہنگی جگہ کھانا کھانے کی فرمائش کا حل ڈھونڈ نکالا، تو کسی نے عوام کے موجودہ حال پر دلچسپ تبصرہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنے جذبات اور عوام کو جگانے کیلیے کہا کہ ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا، اُس قوم کا حاکم ہی بس اُس کی سزا ہے۔
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
اُس قوم کا حاکم ہی بس اُس کی سزا ہے#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/b6oSQmOpgc— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 15, 2023
پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے پراپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے،”جو قوم اپنے حق کیلیے کھڑی نہ ہو وہ اس سے مزید برے کے حقدار ہیں۔
"پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے،” گلوکار فرحان سعید کا طنز @farhan_saeed #PetrolDieselPrice
Link : https://t.co/SN5wbK9z7P pic.twitter.com/0S3maXLS36
— Siasat.pk (@siasatpk) February 16, 2023
ایک صارف نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر کہا کہ پرانے پاکستان میں مہنگائی میں زلزلہ آگیا ہے.
Earthquake of Inflation in Old Pakistan…
Enjoy Patwario#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/x1YYZUFspa— Stranger (@ziddiboy_) February 15, 2023
ایک اور صارف نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے پیٹرول ، ڈیزل، چینی، چکن، آٹا اور انڈے کی قیمت لکھی ہے اور ساتھ میں ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں چنگچی کے آگے بائیک کی جگہ گدھا گاڑی بندھی ہوئی ہے۔
Petrol = Rs 272
Diesel = Rs 280
USD = Rs 266
Sugar = Rs 90/KG
Eggs = Rs 290/ Dozen
Chicken = Rs 579/KG
Atta = Rs 130/KG – Out Of Stock#PetrolDieselPrice, Donkey will rescue Pakistan, cheapest mode of transport. donkey auto latest innovation,#Pakistan pic.twitter.com/lT7laigPoZ— Kanwaljit Arora (@mekarora) February 16, 2023

