English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راکھی ساونت نے ساتھی اداکارہ شرلین چوپڑا سے  معافی مانگ لی

القمر

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ساتھی فنکارہ شرلین چوپڑا سے معافی مانگ لی اور دونوں نے دوبارہ دوست بننے کا اعلان کردیا۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں ہتک عزت کے مقدمے درج کرائے تھے لیکن اب میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرلین چوپڑا نے عادل درانی کے خلاف راکھی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، دونوں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو متعدد بار گلے لگایا اور اپنی دوستی کا کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ شرلین میری بہت پرانی دوست ہے، ہم دونوں کے درمیان کچھ ہوگیا تھا اور اس پر میں اپنی بہن سے معافی مانگتی ہوں۔

شرلین چوپڑا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راکھی کا شوہر دنیا کا ایک بہت بڑا ٹھگ نکلا ہے، مجھے جب معلوم ہوا کہ عادل نے ایرانی لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا ہے تو میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے