English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایک بچی کی تصویر ہے، پوسٹ نے اداکارہ کے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

بچی کی تصویر دیکھ صارفین کو گمان ہوا کہ یہ عالیہ بھٹ کی نومولود بیٹی راحہ ہے لیکن تصویر اداکارہ کے برانڈ کپڑوں کی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔

چند مہینے قبل ہی رنبیر کپور اور عالیہ نے اپنے بچی کو خوش آمدید کہا ہے اور میڈیا کے سامنے اس بچی کی تصویر اب تک نہیں لائی گئی ہے۔

Captureaa

انسٹا پوسٹ کے لگتے ہیں لوگوں کے کمنٹ کا تانتا بندھ گیا، کچھ مداحوں نے ادکارہ سے پوچھا کہ کیا یہ ان کی بیٹی راحہ ہے۔

پانچ برس تک ریلیشن میں رہنے کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ممبئی میں اپنے گھر میں قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں جسے کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے