English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 وسیم اکرم بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں، انضمام الحق 

کراچی: سابق کپتان انضمام الحق نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تناﺅ میں نظر آرہے تھے جس پر انضمام نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور وہ جس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ شاہد آفریدی اور مصباح جانتے ہیں،سابق کپتان کے مزاحیہ جواب پر شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت پینل میں شامل تمام لوگ ہنس پڑے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی خوبصورتی ہے کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں، ایسی کرکٹ سے دبا ﺅکے حالات کا سامنا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے،سلیکٹرز پی ایس ایل پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ پریشر میں پرفارم کرنا آسان نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے