English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے سیاسی طور پر کرپٹ ٹولے کی ناک سے لکیریں نکلوا دیں،مسرت جمشید چیمہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی طور پر کرپٹ ٹولے کی ناک سے لکیریں نکلوا دیں، ناکوں چنے بھی چبوائیں گے

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تر نوالہ، کارکنان کو ممی ڈیڈی سمجھنے والے بڑی بھول کا شکار ہیں ، عوام چور اچکوں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں ، عمران خان کو پاکستان کا اور اپنا مستقبل اور امید سمجھتے ہیں۔

۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کی اطلاع پر لوگ حفاظتی حصار کیلئے رات کا کوئی پہر دیکھے بغیر پہنچ جاتے ہیں، بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین نے پیغام دے دیا  ہے کہ ہماری لاشوں سے گزر کر عمران خان تک پہنچنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے