English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موت کے منہ سے بھی کامیابی کو چھین کر رہیں گے،شیخ رشید

Imran Khan

راولپنڈی:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے ظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی کامیابی کو چھین کر رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے ہمت دی اور 16 روز موت کی چکی کو بھی سسرال کا گھر سمجھ کر گلے لگایا، ملک زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہا ہے جس طرح قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اس طرح عدلیہ پاکستان کو بچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں پولیس نے ڈکیتی کی ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، اب یا کبھی نہیں کا وقت آ گیا ، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی کامیابی کو چھین کر رہیں گے۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میراظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے، وہ غریب جو ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے اسکی آواز بنوں گا، ساری قوم ٹوئٹر پر میرا ساتھ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے