English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور آئی ایم ایف میں آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کی توقع

approval

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان ایم ای ایف پی اور اسٹاف سطح کے معاہدے کے مسودے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور آئندہ ہفتے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کے درمیان اصلاحات کے تحت طے پانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پربھی اتفاق ہواہے۔پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جب کہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا توقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اسپیشل بورڈ میٹنگ بلانے کی درخواست کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے