English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پور ے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کا انعقاد قومی مفاد میں ہوگا، لیاقت بلوچ

کراچی: مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور الیکشن سیل کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب بلاشبہ آئینی ضرورت ہے مگر پی ٹی آئی کا اس حوالے سے رویہ آئین کا مذاق بن گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ موجودہ نازک ملکی حالات کے پیش نظر پورے ملک میں ایک ساتھ اور ایک ہی دن میں انتخابات کا انعقاد قومی مفاد میں ہوگا، اسلئے جما عت اسلامی نے ان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ سونامی کی تباہی کے بعد پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پٹرول قیمتوں میں اضافہ سمیت 170 ارب کے منی بجٹ سے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی 27 فروری کو اسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواران کا کنوشن منعقد کرکے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ قوم نے تمام نظام و پارٹیوں کو آزما لیا ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی عوام کے مسائل کا حل ہے جماعت اسلامی کے پاس مخلص قیادت اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا ویڑن بھی ہے۔ اس لیے پرامن خوشحال و اسلامی پاکستان کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے