English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کیلئے اداکاری کا معاوضہ واپس کردیا

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی نئی فلم ’شہزادہ‘ میں اداکاری کی فیس واپس کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم بحران سے گزر رہی ہے اس لئے میں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں بتایا کہ فلم ’شہزادہ‘ کو زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے وہ اس کے کو- پروڈیوسر بھی بنے تھے۔

’شہزادہ‘ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ اس فلم کے ساتھ کارتک آریان نے بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ پریش راول، رونت رائے، راج پال یادو اور دیگر بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے