کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ہتھیاروں کی مدد سے امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے بیلاروس اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا، اگر شامل ہوا تو اس کے خلاف بھی لڑیں گے۔
ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی علاقائی سمجھوتہ ہمیں بطور ریاست کمزور کر دے گا۔یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ان پر اعتماد نہیں۔
