ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ توشہ خانہ چور، ملک دشمنوں کیخلاف مہم چلا رہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو آپ کر رہے ہو اْس کی مثال نہیں ملتی، عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز بیل تم لیتے ہو عمران خان صاحب یہ بیان دینے کے لئے بہت ساری بے شرمی چاہئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب صرف اور صرف تمہیں اور تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے، پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرنے اور عوام کو بے روزگار کرنے والے کرداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں