ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ہے، عدلیہ نوٹس لے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا کہنا ہے کہ فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ہے، عدلیہ آڈیو لیکس کا نوٹس لے،امپورٹڈ حکومت کی طرف سے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے پر ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ یاسمین راشد کی سابق سی سی پی او کی آڈیو ریکارڈنگ کے بعد ریلیز کی گئی، بتایا جائے آڈیو ریلیز کرنے کی وجہ کیا ہے؟ قانون کے مطابق کسی کی آڈیو ریکارڈ نہیں کی جاسکتی، آڈیو ریکارڈنگ صرف عدالتی احکامات پر ہی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی فون پر بات کررہی تھیں تو ان کا فون ٹیپ کرکے لیک کی گئی، تحریک انصاف کے 3 رہنماوں کو بلیک میل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں