غزہ :اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی حمایت کی جائے ۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جاری رہنے کے بارے میں نام نہاد صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
دشمن تمام جارحانہ پروگرام اور اپنی نسل پرستانہ پالیسیاں نافذ کررہی ہے اور القدس کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین کو کھلم کھلا نظر انداز کررہی ہے۔
انہوں نے مزاحمت کو تیز کرنے، یروشلم کے عوام کی حمایت اور صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف جنگ میں القدس کے باشندوں کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
