ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ایک درجہ تنزلی کے بعد پھر دوسرے نمبر پرآگئی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر54پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 52پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،لیگ میں 25فروری کو دوباہ میچز شروع ہوں گے۔

ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 23میچز میں سے 17میں کامیابی کے بعد 54پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اب تک 24میچ کھیل کر 16میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 52پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49پوائنٹس ہیں جبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور 42پوائنٹس ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں،نیوکیسل یونائیٹڈ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے،فلہم کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ چھٹینمبر پر ہے۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون ، لیور پول اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 35،35پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر جبکہ چیلسی کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں