ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلمان لڑکے، لڑکیاں جمعے کے علاوہ بھی نماز پڑھیں ، راکھی ساونت

 ممبئی: بالی ووڈ کی  اداکارہ راکھی ساونت  نے مسلمان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو پابندی سے نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ ہر مسلمان لڑکے اور لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ بھی نماز پابندی سے ادا کریں۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ عادل کی وجہ سے اسلام  قبول کیا تھا۔ اس نے مجھے دھوکا دیا لیکن  میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔ عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا۔

راکھی ساونت نے کہا  میں یو ٹیوب سے سیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں ۔جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی  پڑھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں