ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجرڈ ہوکر ایونٹ سے باہر

کراچی: پی ایس ایل 8 کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجرڈ ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجرڈ ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل 8 سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ لیام ڈاسن کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے انگلش آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے لیام ڈاسن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں