English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم علی شاہ الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز تعینات

القمر

 لاہور: نامور اسکالر و دانشور قاسم علی شاہ کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل تعینات کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قاسم علی شاہ کو تین برس کے لئے چیئرمین کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

دیگر اراکین میں عمران قریشی، قدسیہ رحیم، عباس تابش، رضی احمد،ساجدہ ونڈل شامل ہیں۔

شاہد محمود ندیم،محمد احمد شاہ،حماد غزنوی،سلیمہ ہاشمی، صوفیہ بیدار اور ڈاکٹر نیلم ناز بھی گورننگ باڈی کاحصہ ہونگے۔

الحمراء آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ باڈی ادب و ثقافت کے میدان کے میں نئی نئی پالیسیز تشکیل دیتی ہے اور  نئے رخ متعین کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے