ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سیلفی

فوٹو: انسٹاگرام

  واشنگٹن: بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ سیلفی لی ہے۔

ملالہ اور رنویر کی ملاقات این بی اے کی باسکٹ بال گیم کے موقع پر ہوئی جہاں ہالی وڈ کے دیگر مشہور اداکار بھی موجود تھے۔

رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ مختلف فنکاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

Malalal

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کے ساتھ ہیں اور موبائل سے تینوں کی سیلفی لے رہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر کے ساتھ امریکن لیگ کے آل اسٹارز ویک اینڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں