English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زلزلے میں یونان کی امداد ترکوں کے دل تک پہنچنے کے لیے بےحد اہم ہے، بلنکن

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں حالیہ زلزلے کے بعد یونان کی فوری مدد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور ترکوں کے دل تک پہنچنے کے لیے اس کی بہت اہمیت ہے۔

انٹنی بلنکن نے ان خیالات کا اظہار ایتھنز میں یونان کے میگا ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ ترکی میں تھے تو اپنے کئی ترک رفقاء سے بات چیت کی اور جو پہلی بات انہوں نے کہی وہ یہ تھی کہ اتنے بہت سے یونانی شہریوں کا مدد کو آنا اور ان کے مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا ترکوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ اور ان کے خیال میں یہ جذبات بہتر ماحول پیدا کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن یونانی وزیرِ اعظم کریاکوس مسٹوکاکس سے ملاقات کر رہے ہیں فوٹو رائٹرز 20 فروری 2023

امریکی وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن یونانی وزیرِ اعظم کریاکوس مسٹوکاکس سے ملاقات کر رہے ہیں فوٹو رائٹرز 20 فروری 2023

ترکیہ اور یونان کے تعلقات میں تناؤ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں میں انتخابات کا وقت ہے اور ان کی توقع ہو گی کہ ترکیہ اور یونان دونوں جتنا ممکن ہو ضبط سے کام لیں اور ہو سکتا ہے آئندہ مہینوں میں باہم مذاکرات، سفارت کاری اور دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے موجود مسائل کو حل کرنے کے بہتر مواقع پیدا ہو سکیں۔

امریکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو کیسے دیکھتا ہے، اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں بلنکن نے کہا،’’ امریکہ کے لیے ان کی بہت اہمیت ہے، کیونکہ یونان اور ترکیہ ہمارے قریبی اتحادی ہیں، شریکِ کار ہیں، قریبی دوست ہیں، ہم انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘


امریکی صدر بائیڈن پولینڈ کے دورے پر۔فوٹو اے پی۔ 21 فروری 2023

امریکی صدر بائیڈن پولینڈ کے دورے پر۔فوٹو اے پی۔ 21 فروری 2023

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات اور تنازع چلے آرہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی کوئی تجویز دیں جو رات بھر میں سب حل کردے تاہم سب سے زیادہ طاقت عام انسانیت میں ہے اور آخرِ کار ہمیں جو چیز ایک ساتھ رکھتی ہے وہ ہمیں جدا کرنے والی چیز سے زیادہ طاقتور ہو تی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا فی الوقت ترکی کی پوری توجہ زلزلے کے بعد بحالی کی کوششوں پر ہے۔ اور اسی دوران زلزے کے مزید جھٹکوں نے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر خوفزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا جو لوگ زلزلے میں بچ رہے ہیں وہ بہت خوفزدہ ہیں۔ اور اگر کسی کا گھر محفوظ رہا بھی ہے تو وہ گھر جانے سے ڈر رہے ہیں۔

یوکرین۔ روس جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر بلنکن نے کہا کہ یہ بات اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں واضح کر دی گئی ہے کہ کوئی ایک ملک کسی دوسرے ملک کی سرحدیں ختم کرکے اس کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکتا اور ان کی شناخت ختم کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔

 یوکرین موسمِ بہار میں روس پر حملے شروع کردے گا: لائیڈ آسٹن





please wait



No media source currently available

انہوں نے کہا،’’ آج ولادی میر پوٹن نے ایک مرتبہ پھر بات کی اور ایک مرتبہ پھر یہ واضح کر دیا کہ یہ سب اسی لیے ہے۔ یہ روس کو نیٹو یا یوکرین سے درپیش کسی خطرے سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ روسی سلطنت میں، خود روس میں یوکرین کو دوبارہ لانے اور ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے اس کی شناخت ختم کرنے سے متعلق ہے۔‘‘

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ یہ ہم سب کے مفاد میں ہے کہ ہم یوکرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کے لیے جو ہو سکے کریں تاکہ ان کا موقف، ان کی پوزیشن مضبوط ہو اور جب آخرِ کار مذاکرات کا موقع آئے تو وہ مضبوط ترین موقف کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔

انہوں نے کہا پوٹن کے سوا کوئی یہ جنگ نہیں چاہتا تھا۔ ہم نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ مہینوں روس سے بات چیت کی تاکہ جان سکیں کہ آیا روس کو سیکیورٹی کی کوئی جائز تشویش ہے اور بدقسمتی سے انہوں نے یہ واضح کر دیا کہ جیسا میں نے کہا، یہ یو کرین کو ختم کر دینے کا خیال تھا جو پوٹن پر مسلط ہو گیا تھا۔

تائیوان پر چین سے تناؤ روس کے لیے خوش آئند ہے، ماہرین





please wait



No media source currently available

یوکرین سے جنگ کے دوران روس سے چین کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک پہلے دن سے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ روس کے یو کرین پر حملے کے چند ہفتے بعد ہی چینی صدر شی اور روس کے صدر پوٹن کی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے لامحدود شراکت داری پر بات کی تھی اور اب ہم نے ایسے آثار دیکھے ہیں کہ چین ایسی امداد دینے پر غور کر رہا ہے جو یو کرین کے لیے مہلک ہو سکتی ہے اور یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ یورپ میں اور اس سے بھی آگے کئی ممالک کے لیے ایک تشویشناک اقدام ہوگا اور ہمیں توقع ہے کہ چین ایسا نہیں کرے گا۔

(یوایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے